Thursday, October 23, 2025
ہومپاکستانمسلح نقاب پوش میرے بیٹے کوگھر سے اغوا کرکے لے گئے، علیمہ خان کا دعوی

مسلح نقاب پوش میرے بیٹے کوگھر سے اغوا کرکے لے گئے، علیمہ خان کا دعوی

لاہور (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے د عوی کیا ہے کہ 4مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہ ریز کو گھر سے اغوا کرکے لے گئے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس 4مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے، ان کا بیٹا اپنی بیوی اور والدکے ساتھ گھر کی بالائی منزل پر تھا، مسلح افراد نے گھر میں ڈائیورز کو بھی ہراساں کیا۔
ترجمان تحریک انصاف نے بھی دعوی کیا ہے کہ مسلح افراد دروازے توڑ کر شاہ ریز کو بیڈ روم سے اغوا کرکے لے گئے، شاہ ریز خان کے 2 بچوں کے سامنے کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ روز شاہ ریز خان کو اہلیہ کے ہمراہ لاہور ائیرپورٹ سے غیر قانونی آف لوڈ کیا گیا تھا، شاہ ریز خان کا کسی سیاسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں، چیف جسٹس سے فوری نوٹس لینے اور شاہ ریز خان کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم کے سیاسی مشیر راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ لاہو ر پولیس چیف نے گرفتاری کی تردید کردی ہے۔ راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کا الزام جب تک ثابت نہیں ہوتا تب تک و ہ صرف الزام ہی ہے، لیکن اگر ایسا معاملہ ہے تو انہیں 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کردیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔