ہومپاکستانجےیوآئی کا وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

جےیوآئی کا وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز) جےیوآئی کا وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف، ایس ایس پی آپریشن شعیب خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق جےیوآئی پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج اور کارکنان کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج کروائے گی ، جےیوآئی نے زخمی کارکنوں کا میڈیکل کروالیا، مقدمہ کا متن بھی تیار کرلیا گیا۔ متن کے مطابق جےیوآئی ٹیکسلا کے کارکن پولیس کی لاٹھی سے شدید زخمی ہوئے۔

جے یو آئی ضلع راولپنڈی کے سالار قاری کرامت الرحمن کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروائیں گے۔

1000647491

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔