Tuesday, September 9, 2025
ہومپاکستانعدالتی فیسوں میں اضافے پر سپریم کورٹ اور بار آمنے سامنے

عدالتی فیسوں میں اضافے پر سپریم کورٹ اور بار آمنے سامنے

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں عدالتی فیسوں میں حالیہ اضافے کے معاملے پر اختلاف سامنے آگیا اور سپریم کورٹ بار نے فیسوں میں اضافے پر مشاورت کی تردید کردی ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالتی فیسوں میں اضافہ اور سپریم کورٹ رولز بار سے مشاورت کے بعد طے کیے گئے۔سپریم کورٹ بار نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
بار اعلامیے کے مطابق رولز میکنگ کمیٹی کے ساتھ فیسوں میں اضافے سے متعلق کوئی اجلاس نہیں ہوا اور اگر ایسا کوئی اجلاس ہوا ہے تو اس کی کارروائی عوام کے سامنے پیش کی جائے۔سپریم کورٹ بار نے واضح کیا کہ انہیں ایسی کسی کمیٹی کا علم نہیں جو اس معاملے میں مسائل کے حل کے لیے قائم کی گئی ہو۔
سپریم کورٹ بار نے عدالتی فیسوں میں اضافے کو سستا اور فوری انصاف کے آئینی اصول کے منافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔