Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاستعفے کی تردید کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات

استعفے کی تردید کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ (ن )کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
گزشتہ دنوں میڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق ہلچل پیدا ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی تھی، جس کے بعد آج انہوں نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیورو کریسی سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی نصف سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کررہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔