Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینپنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

لاہور(سب نیوز)پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اسکول پنجاب خالد نذیر ووٹو نے اعلان کر دیا کہ صوبہ بھر میں نجی و سرکاری اسکول یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ادھر، پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے فیس بک پوسٹ پر کہا کہ پنجاب میں اسکول یکم ستمبر کو کھلیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔