Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا

ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی جانب سے جعلی، فلائنگ انوائسز کے معاملے پر ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد کی رجسٹریشن معطل کرکے بلیک لسٹ کیا جائے گا، ثبوت کی بنیاد پر بلیک لسٹ کرنے کیلئے 7 روز میں شوکاز نوٹس جاری ہوگا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افسران، عملے یا اندرونی سہولت کار بھی زد میں آئیں گے، مبینہ ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری سے پہلے مشاورت لازمی قرار دے دی گئی، تاجر برادری کے کم از کم دو نمائندوں سے مشاورت کرنا ہوگی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ مشکوک، جعلی یا فلائنگ انوائسز میں ملوث افراد کی جانچ پڑتال کی جائے گی، فراڈ سے فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی اور ایف آئی آر درج ہوگی، کمشنر ان لینڈ ریونیو کوئی انکوائری شروع کرنے کی منظوری دینے کا مجاز ہوگا، انکوائری مکمل ہونے کے بعد کسی کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس مقصد کیلئے ایف بی آر کے ممبر اِن لینڈ ریونیو آپریشنز سے اجازت لینا ہوگی۔
ایف بی آر کا اسیسمنٹ پراسسنگ سیل جعلی یا فلائنگ انوائسز کی نشاندہی کرے گا، ٹیکس مشینری کے دو افسران فراڈ میں مبینہ ملوث تاجر کے ڈیٹا کا تجزیہ کریں گے، خرید و فروخت کی ٹرانزیکشنز، ٹیکس گوشوارے کا بھی تجزیہ کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔