لندن (سب نیوز)یوم استحصال کشمیر، لندن میں کشمیری کمیونٹی کی احتجاجی ریلی ،لندن میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے انڈین ہائی کمیشن کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا
ریلی لندن کی ٹین ڈوننگ اسٹریٹ سے شروع ہو کر انڈین ہائی کمیشن پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کی قیادت آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین نے کی ۔ریلی کے شرکا نے اپنی تقریر میں مودی کے دوغلے چہرے کو بے نقاب کیااور مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے کشمیری عوام کے استحصال پر آواز بلند کی۔
