Monday, October 20, 2025
ہومدنیااوورسیزمعروف امریکی سیاستدان محمد عارف کی نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے مسلمان پولیس افسر سمیت 5 افراد کے قتل کی شدید مذمت

معروف امریکی سیاستدان محمد عارف کی نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے مسلمان پولیس افسر سمیت 5 افراد کے قتل کی شدید مذمت

کیلیفورنیا (سب نیوز)معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے مسلمان پولیس افسر سمیت 5 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے فائرنگ کے واقعے میں36سالہ بنگلہ دیشی نژاد امریکی نوجوان پولیس آفیسردیدار الاسلام سمیت دیگر کے قتل کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ، ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ، اس طرح کے نفرت انگیز حملوں کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ، ٹرمپ حکومت کو یقینی بنانا چاہئے کہ مستقبل میں مزید کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔