Monday, September 1, 2025
ہومکامرسچین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا دورہ ہنگری

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا دورہ ہنگری


بیجنگ : ہنگری کی قومی اسمبلی کے اسپیکر لازلو کوورکی دعوت پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی   قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے ہنگری کا سرکاری دورہ کیا۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے بوڈاپیسٹ میں ہنگری کے صدر  اور وزیر اعظم   سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اسپیکر  لازلو کوور سے بھی   بات چیت کی۔

 ہنگری کے اسپیکر کے ساتھ بات چیت میں چاؤ لہ جی نے کہا کہ چین کی  قومی عوامی کانگریس ہنگری کی قومی اسمبلی کے ساتھ مل کر  گزشتہ سال چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ ہنگری کے اہم ثمرات پر عمل درآمد  کرنے اور  چین ہنگری تعلقات کی اعلیٰ معیار  کی ترقی  کے لئے  کام کرنے کے لئے تیار ہے۔  فریقین کو خصوصی کمیٹیوں، فرینڈشپ گروپس، چین کی قومی عوامی کانگریس  کے نمائندوں اور پارلیمنٹیرینز کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانا ہوگا اور بین الپارلیمانی یونین جیسے کثیر الجہتی فورمز میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ہنگری کے اسپیکر نے کہا کہ ایک ترقی کرتا ہوا چین عالمی امن و ترقی اور کثیر الجہتی دنیا کی تعمیر کو فروغ دینےکے لئے سازگار ہے اور  ہنگری کے مفاد میں بھی  ہے۔

ہنگری کی قومی اسمبلی چین کی قومی عوامی کانگریس کے ساتھ   دونوں ممالک کے مابین باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے  قانون ساز اداروں کے جنرل آفس کی جانب سے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کا مشاہدہ کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔