اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب 24 ستمبر کو ہو گا۔
سندھ کے 20 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ سندھ میں وارڈ ، ٹاون ، یونین کونسل ، یونین کمیٹی ، ڈسٹرکٹ کونسل کی مختلف نشستوں پر انتخاب ہوگا۔سندھ کے 20 اضلاع میں بلدیات کی 52 مختلف کیٹگریری کے لئے انتخابات ہو گا۔ 21 سے 23 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
26 سے 28 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی جب کہ8 ستمبر تک امیدوار اپنے کاغزات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔