Monday, September 1, 2025
ہومپاکستانوزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے سردار یاسر الیاس کی ملاقات ، سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے سردار یاسر الیاس کی ملاقات ، سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے وزیر اعظم کے کوآرڈینٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس کی ملاقات ،ملاقات میں سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور، سیاحت کے شعبے میں اندرون و بیرون ملک سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر اتفاق ،سیاحت کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی، مشترکہ لائحہ عمل اور اشتراکِ عمل کی ضرورت پر مکمل اتفاق ،سیاحت کے شعبے کو اقتصادی ترقی اور روزگار کا ذریعہ بنانے پر گفتگوکی گئی ۔

سردار یاسر الیاس نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر بے پناہ سیاحتی پوٹینشل رکھتا ہے، سیاحت کا فروغ روزگار، خوشحالی اور امن کا ذریعہ بن سکتا ہے، ہم آزاد کشمیر کو عالمی سیاحتی نقشے پر اجاگر کرنا چاہتے ہیں، مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع موجود ہیں، وفاق اور آزاد کشمیر مل کر سیاحت کے فروغ کا مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے،سہولیات، سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر کی بہتری اولین ترجیح ہے، سیاحتی پراجیکٹس سے آزاد کشمیر کی معیشت کو تقویت ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔