Monday, September 1, 2025
ہوماسلام آباداسلام آباد میں موسلا دھار بارش، پانی کے تیز بہائو سے سیدپور میں 2گاڑیاں نالے میں بہہ گئیں

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، پانی کے تیز بہائو سے سیدپور میں 2گاڑیاں نالے میں بہہ گئیں

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں موسلادھار بارش اور پانی کے تیز دباو کے باعث دو گاڑیاں نالے میں بہہ گئی ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا جائے گا،سینی ٹیشن ٹیموں کی جانب سے نکاسی آب کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ سید پور میں قائم تجاوزات کی وجہ سے پانی نشیبی علاقے میں کھڑا ہوا ہے،تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، سرگودھا، خوشاب، جہلم، گوجرنوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور منڈی بہاالدین میں بارش کا امکان ہے۔حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، قصور اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ، پشاور، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، مردان، کرم، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔