Monday, September 1, 2025
ہومدنیاسعودی شہزادہ ولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ ولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ ولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

شہزادہ الولید سعودی شہزادہ خالد بن طلال کے صاحبزادے تھے اور 2005 میں برطانیہ میں ٹریفک حادثے میں سرپر چوٹ لگنے کے بعد کومہ میں تھے۔ شہزادہ خالد بن طلال نے بیٹے کے انتقال کا اعلان کیا۔

ولید بن خالد کو طویل عرصے سے کومہ میں رہنے کی وجہ سے سلیپنگ پرنس کہا جاتا تھا۔ شہزادہ ولید کی نمازِجنازہ آج بعد نمازعصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

سعودی شاہی خاندان نے شہزادہ ولید کے انتقال پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔