لاہور(سب نیوز)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کی تجویز پر ڈی سی کو ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین بنانے کی متنازع شق میں تبدیلی کردی گئی۔
بل میں کی گئی تبدیلی کے مطابق ضلعی کمیٹیوں کے چیئرمین عوامی نمائندے ہوں گے، ڈی سی شریک چیئرمین ہوں گے جب کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بل 2025 میں ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ڈی سی کو تعینات کرنے کی تجویز دی تھی۔ یہ ترمیم پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کی متفقہ تجویز پر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آبادی کے حساب سے سب سے بڑی مقامی حکومت کا ہیڈ 6 ماہ کے لیے ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ہوگا، 6 ماہ بعد آبادی کے حساب سے دوسری بڑی مقامی حکومت کا ہیڈ ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ہوگا۔
بل کے مطابق مرحلہ وار 6 ماہ کے لئے ہر مقامی حکومت کا ہیڈ ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ہو گا، کسی مقامی حکومت کا ہیڈ نہ ہونے کی صورت میں اگلے ضلع کو مدنظر رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ میں لوکل گورنمنٹ بل پر ہر ہفتے شق وار بریفنگ جاری ہے اور حالی ترمیم سے متعلق اجلاس میں کمیٹی کو بریف کر دیا گیا۔
پنجاب بلدیاتی انتخابات، ڈی سی کو ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین بنانے کی متنازع شق میں تبدیلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔