Monday, September 1, 2025
ہوماسلام آباداسلام آباد کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ٹاسک فورس قائم،تربیلا، خانپور اور روال ڈیم سے واٹر سپلائی سسٹم جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ٹاسک فورس قائم،تربیلا، خانپور اور روال ڈیم سے واٹر سپلائی سسٹم جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جڑواں شہروں میں صاف پانی کی فراہمی اور آلودگی کے خاتمے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دیدیا،واپڈا، سی ڈی اے اور دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
وزیراعظم نے سی ڈی اے سے بارش کے پانی سے زیر زمین ذخائر کو ری چارج کرنے کے لیے جامع پلان بھی مانگ لیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد کو تربیلا، خانپور اور روال ڈیم سے پانی کی فراہمی اور واٹر سپلائی سسٹم کے قیام پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ روال ڈیم سے ملحقہ آبادیوں اور نالوں سے آلودگی کے خاتمے کے لیے موثر نظام بنایا جائے۔ غیر قانونی اور کچی آبادیوں سے نکلنے والے سیوریج کو ڈیم میں جانے سے روکا جائیاور اس کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم جلد قائم کیا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں کے لیے واٹر بورڈ کی تشکیل جلد مکمل کی جائے۔ وزیراعظم نے زیر زمین پانی کے ذخائر کی بحالی کے لیے بارش کے پانی سے ری چارجنگ سسٹم کی ہدایت بھی دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔