اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتادی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی تکلیف کا پوری طرح احساس ہے لیکن اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے ساتھ مسئلہ بن جاتا۔
انہوں نے کہاکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت بھی 2 روپے بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔