Saturday, March 14, 2026
ہومسائنس و ٹیکنالوجیچین، تھیان ژو -9 کارگو خلائی جہاز اور خلائی اسٹیشن کمپلیکس کی ڈاکنگ مکمل کارگو جہاز نے مدار میں داخل ہونے کے بعد اپنی ترتیب مکمل کر لی

چین، تھیان ژو -9 کارگو خلائی جہاز اور خلائی اسٹیشن کمپلیکس کی ڈاکنگ مکمل کارگو جہاز نے مدار میں داخل ہونے کے بعد اپنی ترتیب مکمل کر لی

بیجنگ:چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے بتا یا ہے کہ بیجنگ کے وقت کے مطا بق منگل کی صبح 5 بج کر 34 منٹ پر، تھیان ژو -9 کارگو جہاز کو لے جانے والا لانگ مارچ-7 یاؤ 10 راکٹ، چین کے وین چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی سے لانچ کیا گیا۔

تھیام ژو -9 کارگو جہاز نے مدار میں داخل ہونے کے بعد اپنی ترتیب مکمل کر لی اور بیجنگ وقت کے مطابق منگل کے روز 8 بج کر 52 منٹ پر اسپیس اسٹیشن کے تھیان حہ مرکز ماڈیول کے پچھلے پورٹ سے کامیابی کے ساتھ ڈاکنگ مکمل کی ۔ ملاقات اور ڈاکنگ کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد، تھیان ژو -9 مشترکہ پرواز کے مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔بعد میں، شین ژو -20 خلائی عملے کے ارکان تھیان ژو -9 کارگو جہاز میں داخل ہوں گے اور منصوبے کے مطابق سامان کی منتقلی اور دیگر متعلقہ امور انجام دیں گے۔ تھیان ژو-9کارگو جہاز میں خلابازوں کے مدار میں قیام کے لیے ضروری سامان، پروپیلنٹ، اور مختلف تجرباتی آلات سمیت دیگر اشیاء بھیجی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔