Monday, September 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کی سیاست میں نئے باب کا اضافہ ہونے جا رہا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا نام پاکستان ریپبلک پارٹی رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت عوام کی آواز بن کر حکمرانوں کا پیچھا کرے گی، پاکستان ریپبلک پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔