اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی، ایک ہفتے میں فی کلو قیمت میں 3 روپے 52 پیسے اضافے کے بعد چینی 200 روپے کلو تک جاپہنچی۔ادارہ شماریات پاکستان نے ملک میں چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں3 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 188 روپے 44 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، گزشتہ ہفتے تک چینی کی فی کلو اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے تھی جبکہ ایک سال قبل چینی کی اوسط قیمت 145 روپے 88 پیسے کلو تھی۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، وزارت غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلیے چینی درآمدکا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم چینی کی درآمد کی منظوری کے باوجود ذخیرہ اندوزی کے باعث قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔