Wednesday, July 9, 2025
ہومبریکنگ نیوزکے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار

کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار

پشاور(سب نیوز )پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اعلامیہ معطل کر دیا۔رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو 10 روز میں صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستیں دوبارہ سیاسی جماعتوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

پشاور ہائی کورٹ نے دوبارہ سیٹوں کی تقسیم تک مخصوص نشستوں پر حلف برداری سے بھی روک دیا۔پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 10 روز میں تمام سیاسی جماعتوں کو سن کر فیصلہ کرے اور مخصوص نشستیں ان جماعتوں میں تقسیم کرے۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو سن کر دوبارہ یہ تشستیں تقسیم کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔