Sunday, July 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزجشن آزادی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل ،23 رکنی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ،محسن نقوی کنویئر ہوں گے، وزرا ئ،سیکرٹریز بھی شامل

جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل ،23 رکنی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ،محسن نقوی کنویئر ہوں گے، وزرا ئ،سیکرٹریز بھی شامل

اسلام آباد(سب نیوز )14 اور 15 اگست کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی تشکیل دی، وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے شریک کنوینر کے فرائض انجام دیں گے، عطا اللہ تارڑ، رانا ثنا اللہ، حذیفہ رحمان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ارکان میں شامل سیکرٹری کابینہ، خزانہ، پلاننگ، داخلہ، قومی ورثہ بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔سیکرٹری تعلیم، بین الصوبائی رابطہ، اطلاعات ونشریات بھی ارکان میں شامل ہیں ، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹریز بھی حصہ ہوں گے، گلگت بلستان اور آزاد جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں جی ایچ کیو، آئی ایس پی آر کے نمائندے، چیف کمشنر اسلام آباد میں کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جب کہ ٹی او آرز بھی شامل کئے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔