اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کی منظوری سے 111افسران کی گریڈ 20اور 21میں ترقیاں، ترقی پانے والوں میں پولیس،ایڈمنسٹریٹو گروپ کے افسران شامل ،حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ بیس کے 12افسران کی گریڈ اکیس میں ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔
کیپٹن(ر)نواز نسیم،کیپٹن (ر)محمد ظفر اقبال، عظمت محمود خان ،محمد عامر جان،صولت ثاقب اور نورین بشیر ترقی پانے والوں میں شامل ،اسلام زیب،ساجد محمود چوہان،محمد حنیف چنا، آصف اکرام اور ڈاکٹر سیف الرحمن کی گریڈ اکیس میں ترقی، ہمایوں خان کو گریڈ اکیس میں ترقی کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیا ۔ حکومت نے پاس کے 49افسران کی گریڈ 20میں ترقیوں کے احکامات جاری کر دیئے، حکومت نے پاکستان پولیس کے 33افسران کی گریڈ 20میں ترقی کے احکامات جاری ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام افسران کی ترقیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے۔