Wednesday, January 28, 2026
ہوماسلام آبادواقعہ کر بلا ظلم و جبرکے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے،میاں اسلم

واقعہ کر بلا ظلم و جبرکے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے،میاں اسلم

اسلام آباد ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ واقعہ کر بلا ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم و جبرکے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے، معرکہ کربلاحق کے لیے جدو جہد کر نے والوں کے لیے بلعموم اور جماعت اسلامی کے کارکنان کے لیے بلخصوص مشعل راہ ہے ، حضرت امام حُسین نے عظیم الشان قربانی دے کر ثا بت کیا کہ ظلم کے سامنے گردنیں کٹائی تو جا سکتی ہیں مگر جھکائی نہیں جا سکتی
انھوں نے کہا آج بھی امام حُسین کے پیرو کار بنگلہ دیش ،کشمیر،مصر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میںدنیا بھر میں اُسوہ شبیری پر عمل پیرا ہو تے ہو ئے ظالمانہ نظام کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جھنگی سیداں میں رابطہ عوام کے دوران تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا شہادت امام حسین صبر واستقامت اورعزم مسمم کا اعلیٰ نمونہ ہے،واقعہ کربلاحق وصداقت کے لئے جینے اور مرنے کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسین نے ظلم واستبداد کے آگے مصلحت و مفادات کے بجائے عقیدے کی پختگی اور صبر استقامت کی جو روشن مثال پیش کی وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، میاں محمد اسلم نے کہا حضرت امام حسین کی جدوجہد نظام باطل کے مقابلے میں سینہ سپر ہونے اور حق کے راستے میں مداہنت سے کام نہ لینے کا وہ قابل تقلید نمونہ ہے جو آج بھی اپنی بے مثال قربانی،شجاعت،جرء ات واستقامت کے ساتھ زندہ جاوید ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔