اسلام آبا د،اسلام آباد پولیس میں اعلیٰ پیمانے پر تقرر و تبادلے ، چیف کمشنر آفس کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی صدر زون فاروق امجد کو سی پی او کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ، ایس پی رورل زون نوشیرواں علی کو ایس پی صدر زون تعینات کر دیا گیا ہے ،ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنز محمد عثمان ٹیپو کو ایس پی رورل زون تعینات کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی ہیڈکوارٹر عارف حسین شاہ کو تین ماہ کیلئے ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنز کی اضافی ذمے داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں ۔

اسلام آباد پولیس میں اکھاڑپچھاڑ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
پچھلی خبر
اگلی خبر
