Tuesday, July 1, 2025
ہومتازہ ترینسعودی سپریم کورٹ نے عوام سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی

سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی

ریاض(سب نیوز) سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔
سپریم کو رٹ نے کہا کہ ام القری کلینڈر کے مطابق منگل 29 اپریل 2025 کو ذو القعدہ کی پہلی تاریخ تھی تاہم اس اعتبار سے منگل 27 مئی 2025 کو ذو القعدہ کی 29 تاریخ ہوگی۔
سپریم کو رٹ نے سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ کی شام کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے کل بروز منگل کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، اس طرح کل سعودی عرب اور پاکستان میں عید الاضحی کی حتمی تاریخ بھی سامنے آ جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔