Monday, December 15, 2025
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ماحول دوست ڈیجیٹل اسٹمریز کو متعارف کروانے کا فیصلہ

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ماحول دوست ڈیجیٹل اسٹمریز کو متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، سی او ایم سی آئی سمیت ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران کی شرکت

اجلاس میں اسلام آباد میں متعارف کئے گئے ڈیجیٹل بورڈز اور اسٹریمرز کے حوالے سے تبادلہ خیال، اجلاس میں پلاسٹک بل بورڈز/ بینرز کی تشہیر کی حوصلہ شکنی کرنے پر اتفاق، پلاسٹک کے بل بورڈ/ بینرز کی جگہ ماحول دوست، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسٹمریز کو متعارف کروانے کا فیصلہ، ڈیجیٹل تھری ڈی اشتہارات کو فروغ دینے کے علاوہ ڈیجیٹل اشتہارات کو اسلام آباد کی مزید شاہراہوں پر لگانے کا فیصلہ ،اجلاس میں ڈیجیٹل اسٹمریز مرکزی شاہراہوں اور کمرشل مراکز میں بھی لگانے کا فیصلہ

چیئرمین سی ڈی اے کی میٹرو اور الیکٹرک بس اسٹیشنز پر ڈیجیٹلا سکرینز متعارف کروانے کی ہدایت ،چیئرمین سی ڈی اے کی رہائشی و کمرشل عمارتوں پر وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ڈی ایم اے کو اسلام آباد شہر کی تمام شاہراہوں، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کو وال چاکنگ کے حوالے سے محفوظ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور ڈیجٹلائزڈ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ اسلام آباد شہر کو دنیا کا خوبصورت ترین دارلخلافہ بنایا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔