Saturday, March 7, 2026
ہومتازہ ترینبھارت کیساتھ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑیگا: وفاقی وزیر خزانہ

بھارت کیساتھ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑیگا: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا۔
برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ معاہدے کی ادائیگی منگل کو متوقع ہے، توقع ہے کہ تجارتی مسائل ’’شارٹ آرڈر‘‘ میں حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف امریکا سے کپاس ، سویا بین اور ہائیڈرو کاربن سمیت کی درآمدات میں اضافہ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ بھارت کو یکطرفہ معطل کیا گیا سندھ طاس معاہدہ بحال کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔