Friday, January 30, 2026
ہومپاکستانبھارتی فوج کا مقابلہ کرینگے، پاک فوج کیلئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، سکھ رہنماگرپتونت سنگھ پنوں

بھارتی فوج کا مقابلہ کرینگے، پاک فوج کیلئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، سکھ رہنماگرپتونت سنگھ پنوں

اسلام آباد (سب نیوز)رہ نما تحریک خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تویہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا اور نیا ملک بنے گا، بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے۔رہنما تحریک خالصتان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تحریک ڈالے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے لیے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ ہونا شروع ہوگئی ہے، وال چاکنگ میں کہا گیا ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔