بیجنگ :قومی عوامی کانگریس کی چودہویں اسٹینڈنگ کمیٹی کے پندرہویں اجلاس میں “عوامی جمہوریہ چین کے نجی معیشت کو فروغ دینے کے قانون” کو ووٹنگ کے ذریعے منظور کر لیا گیا۔ اس قانون میں 9 ابواب شامل ہیں، جن میں عمومی اصول، منصفانہ مقابلہ، سرمایہ کاری اور فنانس کو فروغ دینا، سائنسی اور تکنیکی اختراعات، معیاری کاروبار، خدمات کی ضمانت، حقوق کا تحفظ، قانونی ذمہ داری، اور اضافی دفعات شامل ہیں۔
یہ قانون 20 مئی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔نجی معیشت کی ترقی سے متعلق چین کے پہلے بنیادی قانون کی حیثیت سے، یہ قانون نجی معیشت کی ترقی کے عمومی ماحول کو مزید بہتر بنائے گا، تمام اقسام کی اقتصادی تنظیموں کے مارکیٹ کے مقابلے میں منصفانہ شرکت کو یقینی بنائے گا ،
نجی معیشت اور نجی اقتصادی عملے کی صحت مند ترقی کو فروغ دے گا اور ایک اعلیٰ سطحی سوشلسٹ مارکیٹ اقتصادی نظام کی تعمیر اور قومی اقتصادی ترقی اور سماجی ترقی میں نجی معیشت کے اہم کردار کو ادا کرنے میں مدد دے گا ۔