Sunday, April 27, 2025
ہومبریکنگ نیوزبھارت نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، بلاول بھٹو

بھارت نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، بلاول بھٹو

کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں، بھارت کی حرکتیں انتہائی خطرناک ہیں، اس نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، وزیراعظم چاہیں تو کل جماعتی کانفرنس بلا سکتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نجی ٹی وی پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے سے ایران کو بھی پانی کے حوالے سے مسائل ہوں گے۔ پانی کا کیا تعلق ہے دہشتگردی سے، اس قسم کے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت جو حرکتیں کررہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہیں، پوری دنیا کے سامنے آگیا کہ بھارت معصوم پاکستانیوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم اگر چاہیں تو کل جماعتی کانفرنس بلا سکتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک نیا اشو چھیڑا ہے، پاک بھارت میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، پاک بھارت بات چیت سے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔

اس سے قبل سکھر میں گذشتہ روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مودی سرکار کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ ہوا ہے، بھارت کو کہتا ہوں سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کا کہ اس دریا سے ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون، پاک فوج بارڈر پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی، نہروں پر نون لیگ سے معاہدہ جمہوری جدوجہد کی کامیابی ہے، مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی، مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں مسئلے کو ختم کردیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔