کراچی:پیکا ایکٹ کے تحت کراچی سے گرفتار ہونے والے صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
سیشن جج شرقی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے فرحان ملک کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔
یاد رہے کہ صحافی فرحان ملک پر ایک مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا جبکہ ان پر دوسرا مقدمہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا درج ہے۔