Tuesday, April 1, 2025
ہومپاکستانیو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

راولپنڈی(سب نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلی سطح وفد پاکستان پہنچا۔ وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نیکی، وفد میں یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔یو اے ای کے وفد نے آرمی چیف کی والدہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔