Friday, December 26, 2025
ہومپاکستانرشوت اور سفارش سے متعلق میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

رشوت اور سفارش سے متعلق میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عوام کے نام پیغام جاری کر دیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ نظامِ عدل اور بالخصوص سپریم کورٹ میں تیز ترین انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، گزشتہ 5 ماہ میں دائر 7633 نئے کیسز کے مقابلے میں 11779 کیسز کا فیصلہ کیا۔
چیف جسٹس نے کہا ہے کہ نئے ججوں کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی، آپ کا مقدمہ سپریم کورٹ میں دائر ہے تو فیصلہ بہت جلد میرٹ کی بنیاد پر ہو جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سرکاری یا غیر سرکاری شخص رشوت طلب کرے تو فورا مجھے اطلاع دیں، رشوت اور سفارش سے متعلق میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ناصرف آپ کا نام خفیہ رکھا جائے گا بلکہ شکایت کی فوری سنوائی بھی ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔