Thursday, March 20, 2025
ہومتازہ ترینپاکستانی وفد کا خفیہ دورہ اسرائیل، اسرائیلی اخبار ہیوم نے بڑا دعوی کردیا

پاکستانی وفد کا خفیہ دورہ اسرائیل، اسرائیلی اخبار ہیوم نے بڑا دعوی کردیا

تل ابیب (سب نیوز)اسرائیلی اخبار ہیوم نے دعوی کیا ہے کہ ایک پاکستانی وفد نے خفیہ طور پر اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔اس پاکستانی وفد 10 ارکان پر مشتمل تھا، جس میں 8 مرد اور 2 خواتین شامل تھیں۔ یہ وفد گزشتہ ہفتے پیر کے روز تل ابیب پہنچا تھا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق، پاکستانی وفد میں صحافی، دانشور اور انفلوئنسرز شامل تھے، جو اسرائیل کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد معلومات اکٹھا کرنے کے لیے آئے تھے۔اس دورے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں، اور اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے اپنے دورے کے دوران اسرائیل کی موجودہ سیاسی اور سماجی صورتحال کا جائزہ لیا۔
یہ دورہ اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں ممکنہ بہتری کی طرف ایک نیا قدم ہو سکتا ہے، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تعلقات نہیں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔