Tuesday, March 11, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کو ڈیل نہیں کرنی تو اسٹیبلشمنٹ سے بات کیوں کرتی ہے، عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کو ڈیل نہیں کرنی تو اسٹیبلشمنٹ سے بات کیوں کرتی ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کوئی ڈیل یا رعایت نہیں چاہیے تو کس لیے اسٹیبلشمنٹ کے پاس جاتی ہے۔پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی بات کی ہے، پتا نہیں کہ یہ رابطے کس لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل اور رعایت نہیں چاہئے تو کس لیے اسٹیبلشمنٹ کے پاس جاتی ہے جب کہ تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے دوران ہماری بات ہی نہیں سنی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شور شرابیکی روایت کئی برسوں سے چلی آرہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔