Monday, March 10, 2025
ہومبریکنگ نیوزسینیٹ: پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر کا استعفی منظور، نشست خالی قرار

سینیٹ: پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر کا استعفی منظور، نشست خالی قرار

اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور کرلیا۔سینیٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست کو خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ ثانیہ نشتر 2021 میں خیبر پختونخوا سے خواتین کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔ثانیہ نشتر نے اپنی نشست سے گزشتہ برس اکتوبر میں مستعفی ہوگئیں تھیں، لیکن اب تک ان کا استعفی منظور نہیں کیا گیا تھا۔

چند روز قبل سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاسم رونجھو کے استعفی سے پہلے ہماری سینیٹر نے استعفی دیا، قاسم رونجھو کی سیٹ پر الیکشن ہوگیا، نئے سینیٹر آگئے، ثانیہ نشتر کے استعفی کے باوجود سیٹ خالی نہیں کی گئی۔شبلی فراز نے کہا تھا کہ جس صوبے میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہے وہاں سینیٹ الیکشنز نہیں کروائے جا رہے، یہ ایوان نامکمل ہے، بتایا جائے کے پی میں سینیٹ الیکشنز کیوں نہیں کروا رہے؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔