Monday, March 10, 2025
ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا: مردان میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون بچے اور سسر سمیت قتل

خیبرپختونخوا: مردان میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون بچے اور سسر سمیت قتل

مردان: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں غیرت کےنام پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے 19 سالہ خاتون اس کا ایک سال کا بیٹا اور سسر جاں بحق ہوگئے، خاتون نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہوتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی تحقیقات کے بعد ہی کہا جاسکے گا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں غیرت کے نام پر خواتین اور مردوں کے قتل کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔