Tuesday, March 11, 2025
ہومبریکنگ نیوزمشیر امریکی قومی سلامتی کا اسحاق ڈار سے رابطہ، دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر اظہار تشکر

مشیر امریکی قومی سلامتی کا اسحاق ڈار سے رابطہ، دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر اظہار تشکر

اسلام آباد(آئی پی ایس )ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر نے دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں پر صدر ٹرمپ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق دار نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکہ کے ساتھ اپنے وسیع البنیاد تعلقات کو استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کا پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے افغانستان چھوڑ جانے والے امریکی فوجی سازو سامان کو واپس لینے کے صدر ٹرمپ کے اعلان کو بھی سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے آنے والے دنوں میں ایک وسیع البنیاد ایجنڈے کے حصے کے طور پر تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور صحت پر بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔