Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزٹرمپ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، یوکرینی صدر

ٹرمپ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، یوکرینی صدر

یوکرین (سب نیوز )یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ ملاقات کے بعد معاملات درست کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ایک بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، امریکی فوجی امداد پر یوکرین شکر گزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مضبوط قیادت میں امن کیلیے کام کرنے پر تیار ہیں۔یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ یوکرین امریکا کے ساتھ معدنیات کا معاہدہ دستخط کرنے کیلیے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔