Thursday, March 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزغیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی:106پاکستانیوں کو لے کر طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا

غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی:106پاکستانیوں کو لے کر طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا

اسلام آباد(سب نیوز ) غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی،106پاکستانیوں کو لے کر پہلا طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق 106 غیر قانونی تارکین وطن کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔106 غیر قانونی تارکین وطن کو جرمنی، مالٹا، سایپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔پاکستانی سفارتی مشنز نے تاریک وطن کو سفر کرنے کے لیے ایمرجنسی دستاویز جاری کی ہے۔پاکستان نے خصوصی طیارے کو اسلام آباد اییرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کی اجازت دیں دی ۔خصوصی طیارہ جرمنی سے سایپرس اور سایپرس سے اسلام آباد پہنچے گا۔طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔