Friday, March 14, 2025
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی کوتین دفعہ ڈیل کی آفرہوچکی ہے ، فیصل چودھری کا دعوی

بانی پی ٹی آئی کوتین دفعہ ڈیل کی آفرہوچکی ہے ، فیصل چودھری کا دعوی

اسلام آباد(آئی پی ایس )وکیل تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوتین دفعہ ڈیل کی آفرہوچکی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کرکٹ میچ ہارنے پر غصے میں تھے،عمران خان نے کہا کرکٹ ٹیم کو تباہ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی بانی پی ٹی آئی کی دیسی مرغیاں گنتے رہتے ہیں، یہ ملک کھا رہے ہیں، عمران خان اپنے خرچے پر کھانے کھا رہے ہیں،انہیں جیل میں اے سی کی سہولیات نہیں ہے ۔
وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کے کہ میرا جینا مرنا پاکستان ہے، رمضان میں ہوسکتا ہے ،عصر کے وقت حکومت کا روزہ ٹوٹ جائے، بانی کے لیٹرز نے تھرتھرلی ڈالی ہے۔فیصل چودھری کامزید کہنا تھا کہ ملک نہیں چل رہا، سیاسی عدم استحکام ہے، مولانا فضل الرحمان کا بھی الیکشن سے متعلق وہی موقف جوہمارا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔