Thursday, March 13, 2025
ہومپاکستانپیپلزپارٹی رہنما سردار قیضار خان میانخیل کے اغوا کیخلاف وکلاء نے ہڑتال کر دی

پیپلزپارٹی رہنما سردار قیضار خان میانخیل کے اغوا کیخلاف وکلاء نے ہڑتال کر دی


ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان )پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار فتح اللہ میانخیل ،سابق ممبر قومی اسمبلی سردار عمر فاروق خان میانخیل مرحوم ،سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سردار ثناء اللہ خان میانخیل مرحوم ، ہدایت اللہ خان میانخیل کے بھائی اور کلاچی سے رکن صوبائی اسمبلی سردار احسان اللہ خان میانخیل کے چچا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر و امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ سردار قیضار خان میانخیل کی اغوائیگی کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اور ہائیکورٹ بار ڈیرہ کے وکلاء نے ہڑتال کر دی ،کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا،

اسی طرح ضلع ٹانک ، لکی مروت اور بنوں کے وکلاء نے بھی عدالتی بائیکاٹ کردیا، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اور ہائیکورٹ بار ڈیرہ کے وکلاء نے ملک ہدایت اللہ ملانہ ایڈوکیٹ، سردار حشمت نواز سدوزئی ایڈوکیٹ، رانا ندیم ایڈوکیٹ، اختر سعید ایڈوکیٹ ، عمیر حبیب سیال ایڈوکیٹ و دیگر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار سے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکلا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مغوی سردار قیضار خان میانخیل کی رہائش کے سامنے پہنچ کر مظاہرے میں تبدیل ہوگیا ، مظاہرے سے وکلاء کے قائدین کے علاوہ ،پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار فتح اللہ خان میانخیل اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار احسان اللہ خان میانخیل نے خطاب کیا، انہوں نے کہاکہ سردار قیضار خان میانخیل کی اغوائیگی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،سیکورٹی کے نظام پر سوالیہ نشان ہے،

ان کو اس وقت اغواء کیا گیا کہ جب ہمارا خاندان ایک نوجوان کی فوتگی کے حوالے سے وہاں گیا ہوا تھا واپسی پر یہ ایک اور بڑاسانحہ ہمارے لئے پیش آیا، دکھ کے اس موقع پر دشمنیاں بھی بھلا دی جاتی ہیں لیکن سردار قیضار خان میانخیل جیسے بے ضرر اور عوام دوست انسان کیساتھ اس قسم کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے، ہم وکلاء براداری کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ریحان ملک ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سردار قیضار خان میانخیل کی اغوائیگی کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، حکومتی ادارے ان کو فل الفور بازیاب کروائیں ، ہم اس حوالے سے ہر قسم کے احتجاج کیلئے تیار ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔