Wednesday, March 12, 2025
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین نیپرا اور ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود ہی 20 سے 22 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا

چیئرمین نیپرا اور ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود ہی 20 سے 22 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین اور ممبران نے اپنی تنخواہیں خود ہی 220 فیصد سے زیادہ بڑھالیں۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیلیے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے لیکن نیپرا اتھارٹی نے بغیر کسی منطوری کے تنخواہوں میں 20 سے 22 لاکھ روپے تک اضافہ کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ تنخواہوں میں من مانا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور ریگولیٹری الانس کی مد میں کیا گیا اور اکتوبر 2023 کے نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن کیمطابق تنخواہ تمام مراعات 10لاکھ روپے تک بنتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور نیپرا ممبران تمام ایم پی ون میں شامل ہیں، چیئرمین نیپرا کی تنخواہ بڑھ کر 32 لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور نیپرا کے چاروں ممبران کی تنخواہیں بھی بڑھ کر29 لاکھ روپیتک ہوگئیں۔

توصیف ایچ فاروقی کا کہناتھاکہ میری ماہانہ تنخواہ سب کچھ شامل کرکے7 لاکھ 90 ہزارروپیتھی اور میں اگست 2023 تک چیئرمین نیپرا رہا۔ان کا کہناتھاکہ میرے دور میں نیپرا ممبران کی تنخواہ 7لاکھ 40 ہزارروپیتھی، چیئرمین نیپرا،ممبران کی تنخواہوں میں اضافہ صرف وفاقی کابینہ کرسکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔