Wednesday, March 12, 2025
ہومکامرسچین کو یوکرین بحران کے شفاف،دیرپا اور پابند امن معاہدے کی توقع ہے، وزیر خارجہ

چین کو یوکرین بحران کے شفاف،دیرپا اور پابند امن معاہدے کی توقع ہے، وزیر خارجہ

میونخ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جرمنی کے شہر میونخ میں اپنے یوکرینی ہم منصب آندرے سیبیہا سے ملاقات میں امن کے فروغ میں چین کا عزم دہرایا ہے۔
میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر سیبیہا کی درخواست پر ہونے والی اس ملاقات میں وانگ نے کہا کہ چین اور یوکرین روایتی دوستی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک نے 2011 میں اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات سے معمول کی پیشرفت کو برقرار رکھا گیا ہے۔
وانگ نے مزید کہا کہ چین حالیہ برسوں میں یوکرین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے جسے موجودہ حالات میں مشکل سے حاصل کیا گیا ہے اور یہ فریقین کے درمیان تعاون کی صلاحیت اور گنجائش کو ظاہر کرتا ہے۔
وانگ نے کہا کہ یوکرین کو چین ایک دوست اور شراکت دار سمجھتا ہے اور ہمیشہ طویل مدتی نکتہ نگاہ سے چین ۔ یوکرین تعلقات کو دیکھتا اور اسے آگے بڑھاتا ہے۔ چین ناسازگار عوامل پر قابو پانے،دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت اور عملی تعاون کے لئے یوکرین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوکرین چینی اداروں اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانا جاری رکھے گا۔
ملاقات کے دوران سیبیہا نے کہا کہ یوکرین اور چین نے بات چیت جاری رکھی ہے اور دونوں ممالک کے عوام دوستانہ تعلقات سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین اور چین کے درمیان باہمی مفید تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یوکرین ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ تبادلے و تعاون مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔
سیبیہا نے یوکرین میں چینی اداروں اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھنے کا عہد کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔