Sunday, February 9, 2025
ہومپاکستانملک جب ترقی کرنے لگتاہے تو پی ٹی آئی کو انتشار کی سیاست یاد آجاتی ہے، احسن اقبال

ملک جب ترقی کرنے لگتاہے تو پی ٹی آئی کو انتشار کی سیاست یاد آجاتی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے دن رات محنت کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔یوم تعمیروترقی کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپریل2022میں ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے دن رات محنت اور سیاست قربان کرکے ملک کوڈیفالٹ سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، سیاسی استحکام،پالیسیوں کاتسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے، ایک اناڑی نے ملکی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، 4سال میں ملکی ترقی کاراستہ روکاگیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے روزگارچھین لیا گیا، پی ٹی آئی دورحکومت میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، ملک میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں جس پر بانی پی ٹی آئی کا نام ہو، ملک کے ہربڑے منصوبے پر نواز شریف کی تختی لگی ہوئی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملکی تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کردیا ہے، دھاندلی کا رونا رونے والوں نے4سال میں پاکستان کو کیا دیا؟ ہم سوشل میڈیا کی سیاست نہیں،خدمت کی سیاست کرتے ہیں،عوام کارکردگی کو ووٹ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہے، بانی پی ٹی آئی نیڈیڑھ کروڑ نوکریوں، لاکھوں گھروں کی تعمیرکا جھوٹا وعدہ کیا، ان لوگوں کا رونا دھونا جاری رہے گا، پی ٹی آئی والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے مزید کہا کہ اڑان پاکستان ملک کی پائیدار ترقی کا منصوبہ ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی، ملک جب ترقی کرنے لگتاہے ان کو انتشار کی سیاست یاد آجاتی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر پی ٹی آئی پھر احتجاج اور سازش کررہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔