Saturday, February 8, 2025
ہومپاکستاناسپیکر نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی،ترجمان قومی اسمبلی

اسپیکر نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی،ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد (آئی پی ایس )ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، اسپیکر نے یہ کہا تھا کہ ان کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت یا اپوزیشن کی درخواست پر مذاکرات کی دعوت دی جائے گی، اسپیکر کا کردار بھی یہی ہے اور انہوں نے پوزیشن کلیئر کی تھی۔ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر چیمبر اور گھر کے دروازے کسی بھی رکن کیلئے کھلے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔