Saturday, February 8, 2025
ہومبریکنگ نیوزایرانی بحریہ کے امیر البحر شھرام ایرانی پاکستان پہنچ گئے

ایرانی بحریہ کے امیر البحر شھرام ایرانی پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:ایرانی بحریہ کے امیر البحر شھرام ایرانی پاکستان پہنچ گئے، ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
ایڈمرل شھرام ایرانی آج علی الصبح کراچی پہنچے جہاں پاک بحریہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
شھرام ایرانی پاکستان میں منعقدہ ’امن 25‘ کثیر الجہتی مشقوں اور امن مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نویں بین الاقوامی امن مشق پاک نیوی کی میزبانی میں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی۔
’امن 2025‘ کے نام سے منعقد ہونے والی اس مشق کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہ خصوصی طور پر انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینیئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔
مشق کے ساتھ ساتھ ہونے والے پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔