Wednesday, February 5, 2025
ہومپاکستانملک ریاض کیخلاف گھیرامزید تنگ ،نیب نے ایک اورانکوائری شروع کردی، تفصیلات سب نیوز پر

ملک ریاض کیخلاف گھیرامزید تنگ ،نیب نے ایک اورانکوائری شروع کردی، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)بحریہ ٹاون انتظامیہ کی جانب سے ای او بی آئی فنڈز میں کرپشن اور خردبرد کے معاملے پر نیب نے ای او بی آئی چیئرمین سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاون کی جانب سے ای اوبی آئی فنڈزمیں کرپشن اورخردبردہونے کے معاملے پرنیب نے ملک ریاض اور دیگر کیخلاف ایک اورانکوائری شروع کردی ہے ،نیب نے چیئرمین ای او بی آئی کو خط لکھ کر معاملے کی معلومات طلب کرلیں۔
نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ای اوبی آئی کی جانب سے بحریہ ٹاون کے کتنے ملازمین کورجسٹرڈ کیا گیا؟،بحریہ ٹاون کی جانب سے ای اوبی آئی فنڈز کی مد میں کتنی رقم جمع کرائی؟،نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے چیئرمین ای او بی آئی کو طلب کررکھاہے۔
قومی احتساب بیورو(نیب)کی بحریہ ٹاون انتظامیہ لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاون سے کتنی رقم کی وصولی باقی ہے؟ ،بحریہ ٹاون کوجاری کیا گیا ڈیمانڈ نوٹس بھی فراہم کیا جائے، اگر اس حوالے سے کوئی کیس زیرالتوا ہے تو بتایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔