Wednesday, February 5, 2025
ہومپاکستانکوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد قاسم جاں بحق

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد قاسم جاں بحق

کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ جیل محمد قاسم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ جیل محمد قاسم جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاش اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔