Tuesday, February 4, 2025
ہومکامرسچینی وزارت تجارت کا امریکہ کے  اداروں  پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان

چینی وزارت تجارت کا امریکہ کے  اداروں  پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان

بیجنگ :چین کی  وزارت تجارت نے “غیر معتبر اداروں کی فہرست کے  امور کے طریقہ کار کا اعلان” جاری کیا،جس میں کہا گیا کہ  قومی خودمختاری، سلامتی، اور ترقی کے مفادات کو تحفظ دینے کے لیے، “عوامی جمہوریہ چین کے بیرونی تجارت کے قانون”، ” قومی سلامتی کے  قانون”، اور ” غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون” سمیت متعلقہ قوانین کی بنیاد پر،

غیر معتبر اداروں کی فہرست کے کام کے طریقہ کار  کے مطابق  فیصلہ کیا گیا  ہے کہ امریکی پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن   کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کیا  جا رہا ہے ۔ مذکورہ دو اداروں نے عام مارکیٹ لین دین کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، چینی کمپنیوں کے ساتھ عام کاروبار کو معطل کیا ہے  اور چینی کمپنیوں کے خلاف امتیازی اقدامات اٹھائے ہیں  جس سے چینی کمپنیوں کے قانونی حقوق و مفادات کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔متعلقہ قوانین و ضوابط کی بنیاد پر مذکورہ اداروں کے خلاف مناسب اقدامات  اٹھائے جائیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔